اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے مذہبی خطبات دینے کے الزام میں بحرین کے ایک ممتاز عالم دین، حجت الاسلام "عبد المحسن ملا عطیہ الجمری" کو ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد میں مذہبی خطبے دینے کے جرم میں ممتاز عالم دین کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
الجمری کو 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں سات دن کے لئے نظربند رکھا گیا تھا، لیکن جھوٹے الزامات کی تحقیقات کے لئے دو ہفتوں تک رہا نہیں کیا یہاں تک کہ عدالت نے حال ہی میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
اس بحرینی خطیب کو ۲۰۱۶ اور ۲۰۱۸ میں بھی یوم عاشورا کی تقاریر کی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار یا تھا۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جبر و استبداد کے سبب 2011 سے عوام عدم اطمینان کے بحران کا شکار ہیں۔
2011 کے بعد سے، آل خلیفہ حکومت نے 38 شیعہ مساجد اور متعدد امام بارگاہوں کو مسمار جبکہ سینکڑوں علماء کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا ہے۔
..............
242